پیپلزپارٹی استعفوں کے معاملے پر نو جماعتوں کی رائے کا احترام کرے، فضل الرحمان

پشاور: سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے استعفوں سے اتفاق نہیں کیا وہ نو جماعتوں کا احترام کرے۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دنیا کا نظام اور انسانیت کی اجتماعی زندگی کا نظام قانون کے بغیرنہیں چلتا، ہمارے ہاں قانون بنانے کے ادارے موجود ہیں، اور قانون کے مطابق فیصلہ دینے کیلئےعدالتیں موجود ہیں، کیا ہماری عدالتیں انصاف فراہم کرنے کے اس معیار پر پورا اترتی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہم نے جلسے کیے اور لوگوں کا جذبہ دیکھا تو لانگ مارچ کا اعلان کیا، 10 میں سے 9 جماعتوں کی رائے تھی کہ لانگ مارچ پر استعفے دےکرجائیں گے، استعفے دیتے تو آدھا ایوان خالی ہوجاتا، پی ڈی ایم میں نو جماعتیں ایک طرف پیپلزپارٹی ایک طرف ہے۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے استعفوں سے اتفاق نہیں کیا اس لئے انہیں مہلت دی گئی ہے کہ وہ اپنا مؤقف سی ای سی کے سامنے رکھیں، یپلزپارٹی کے موقف کا انتظار ہے وہ نو جماعتوں کی رائے کا احترام کرے۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم متحد ہے اور آپس میں بحث ہوتی رہتی ہے، کسی نقطے پر اختلاف بھی ہوتا ہے، پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی افشا کرنا بددیانتی ہے، دو سال ہم نے آرام نہیں کیا، ہم حکومت کو مسلسل پریشان رکھنا چاہتے ہیں، ہمارے ایجنڈے میں ایسا کہیں نہیں لکھا کہ استعفے ایٹم بم کی طرح آخری آپشن ہو گا، یہ ایک رائے تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button