چوہدری شوگر ملز کیس؛ نیب نے مریم نواز کو دوبارہ طلب کر لیا

لاہور: نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب کو چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے حوالے سے نیب لاہور کو نئے شواہد موصول ہوئے ہیں جس کی روشنی میں نیب کی تفتیشی ٹیم کو مریم نواز سے تحقیقات کرنی ہیں، اس سلسلے میں نیب نے مریم نواز کو 26 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست بھی لاہور ہائی کورٹ میں دائر کررکھی ہے، جس پر مرایم نواز اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ نیب لاہور نے چوہدری شوگر ملز کیس میں تفتیش کے لیے 11 اگست 2020 کو بھی طلب کیا تھا تاہم اس دوران مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے تصادم ہوگیا تھا۔ جس کی وجہ سے مریم نواز تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہو سکی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button