نوازشریف کو وطن واپس بلانے پر مریم نواز کا آصف زرداری کو جواب

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس بلانے پر مریم نواز نے آصف زرداری کو جواب دے دیا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے کہا کہ پلیز آپ وطن واپس آئیں تاکہ ہم سب مل کر لڑ سکیں۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے آصف علی زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے والد کی جان کو پاکستان میں خطرہ ہے، خاص طور پر نیب کی تحویل میں میاں صاحب کی زندگی کو خطرہ ہے، میرے والد کو جیل میں دو ہارٹ اٹیک ہوئے ہیں اور جیسے آپ ویڈیو لنک پر ہیں ویسے ہی میاں صاحب بھی ویڈیو لنک پر ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں اپنی مرضی سے یہاں موجود ہوں، مسلم لیگ (ن) نے سب سے بڑی جماعت ہونے کے باوجود پی ڈی ایم کا ساتھ دیا، پی ڈی ایم کے فیصلوں پر عمل کیا اور کرایا، پوری مسلم لیگ (ن) نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیئے۔

ذرائع کے مطابق بعدازاں نواز شریف کی واپسی سے متعلق بیان پر آصف زرداری نے مریم نواز سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ کو اگر میرے بیان سے کوئی دکھ پہنچاہے تو میں اس پر معذرت خواہ ہوں۔ اس کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرا مقصد آپ سے معذرت کروانا نہیں تھا۔ میں بھی بختاور اورآصفہ کی طرح آپ کی عزت کرتی ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button