مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

مغربی بنگال: بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نامعلوم افراد کے حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئی ہیں، ممتا بینرجی پر حملہ گزشتہ روز اس وقت ہوا جب وہ ریاستی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کراکر واپس جارہی تھیں۔

ممتا بینرجی کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میں کار میں بیٹھ کر لوگوں سے ملاقات کررہی تھی کہ اچانک 4،5 افراد نے حملہ کیا اور گاڑی کا دروازہ ان کی ٹانگ پر زور سے دے مارا، واقعہ کے بعد ممتا بینرجی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں 48 گھنٹے کے لیے ڈاکٹرز کے زیر نگرانی رکھا جائے گا۔
دوسری جانب بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق تفتیش جاری ہے تاہم حملہ کس نے کیا یہ کہنا قبل از وقت ہے، مکمل تفتیش کے بعد حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button