آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا معاملہ اہم مرحلے میں داخل 

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا معاملہ اہم مرحلے میں داخل ہوگیا۔

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 31 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا۔

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعہ کے روز شام 4 بجے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر میں اپوزیشن اتحاد کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے اور نئے وزیراعظم کے انتخابی عمل سے لاتعلقی کا اعلان کردیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے پر اتفاق کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button