بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم بند نہ کیا توگھس کر ماریں گے: وزیراعظم آزادکشمیر

مظفر آباد: وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں پر ظلم بند نہ کیا تو اندرگھس کرماریں گے۔

نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت ہمیشہ کی طرح اس بار بھی آبی دہشت گردی کررہا ہے، بھارت پاکستان کے خلاف کارروائی کرے گاتو اسے سودسمیت جواب دیاجائے گا۔

چوہدری انوارالحق نے کہا کہ کشمیر سےمتعلق اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل مسئلے کاحل ہے، پاکستانی قوم کا اتحاد واتفاق ہی کشمیریوں کی تحریک آزادی کی دلیل ہے۔ 

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت ایل او سی کی خلاف ورزی کرے گا توکوئی معاہدہ ہماری رکاوٹ نہیں بن سکتا اور اگر مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں پر ظلم بند نہ کیا تواندرگھس کرماریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button