پی ٹی آئی سنیٹر نے استعفیٰ دے دیا
اسلام آباد (ثاقب علی راٹھور)پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے جنیوا میں بین الاقوامی ادارے میں ملازمت اختیار کرنے کے باعث استعفیٰ دیا، انہوں نے اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر ثانیہ 2021ء میں خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئی تھیں ، وہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور سوشل سیفٹی بھی رہ چکی ہیں۔