اسلام آباد میں ماحولیاتی صحافتی فورم کا قیام عمل میں لایا گیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ماحولیاتی صحافتی فورم کا انتخابی عمل مکمل، فورم کے تمام عہدیداران متفقہ طورپر منتخب ہو گئے، انتخابی عمل میں الیکٹرانک، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے حصہ لیا، عہدیداران کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے کیا گیا۔ انتخابی نتائج کے مطابق اے پی پی کیساتھ منسلک صحافی علی جابر کو ماحولیاتی صحافتی فورم کا متفقہ طور پر صدر منتخب کرلیا گیا ، 24 نیوز سے روزینہ علی سینئر نائب صدر، پبلک پرویو سے سعد اللہ سعید اور جی ٹی وی سے عائشہ ناز نائب صدور منتخب ہوگئے، جی این این ٹی وی کے ساتھ منسلک صحافی اصغر حیات کو فورم کا جنرل سیکرٹری اور دنیا نیوز سے فوزیہ علی سیکرٹری خزانہ منتخب کرلیا گیا، ایشین ٹیلی گراف کیساتھ منسلک سہیل بٹ جوائنٹ سیکرٹری جبکہ این این آئی سے محمد مختار سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے، ممبران کی جانب سے ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے ثاقب راٹھور، نیو نیوز سے آمنہ جنجوعہ اور نیوز ون سے آفتاب جہاں کو متفقہ طور پر ممبران گورننگ بارڈی منتخب کرلیا۔نو منتخب صدر ماحولیاتی صحافتی فورم علی جابر نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ نو منتخب عہدیداران ماحولیاتی مسائل سے متعلق آگاہی دینے، مستقبل کے اقدامات کی ترتیب اور صحافیوں کو ماحولیاتی مسائل کی رپورٹنگ کیلئے وسائل فراہم کرنے کیلئے بھر پور کردار ادا کرینگے، ماحولیاتی جرنلسٹس فورم صحافیوں کو ماحولیاتی مسائل سے آگاہی اور اس سے نمٹنے کیلئے ٹریننگ اور سہولیات کی فراہمی کیلئے اہم کردار ادا کریگا۔نو منتخب صدر نے کہا کہ فورم میں صنفی مساوات کو برقرار رکھنے کیلئے واضح اقدام اٹھایا گیا ہے، باڈی میں خواتین صحافیوں کو فیصلہ سازی اور نمائندگی کا حق حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button