علی امین نے پھر مریم نواز کو نشانے پر لے لیا

علی امین پرعورت کارڈ استعمال کرنے کا الزام

پشاور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پھر نشانے پر لے لیا۔علی امین گنڈاپور نے مریم نواز پر عورت کارڈ استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں جلسے کیوں کروں؟ نواز شریف جب سزا کے بعد بیرون ملک تھے تو مریم نواز پنجاب میں جلسے کررہی تھیں، ہم نے انہیں نہیں روکا تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خواتین جیل میں ہیں، کیا وہ عورت نہیں؟ کیا پورے پاکستان میں ایک عورت مریم نواز ہی رہ گئی ہیں؟وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کو دوبارہ وارننگ دیتے ہیں کہ انہیں روکا گیا تو جواب دیں گے، ایک صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ کے راستے روکنے کے لیے کنٹینرز لگائے جارہے ہیں، وہ کس کے وسائل ہیں؟ وہ وزیراعلیٰ ہیں اپنے وسائل ڈنکے کی چوٹ پر استعمال کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button