نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر یو ایس ایڈ کے اشتراک سے قومی گیت "دل دل میں پاکستان” کی رونمائی کی تقریب

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر قومی گیت "دل دل میں پاکستان” کا اعلان کیا۔ یہ گانانوجوانوں کی ٹیلنٹ ہنٹ مہم "وائسز آف پاکستان” کی کامیاب تکمیل کا نتیجہ ہے جو پاکستان کے صلاحیت سے بھرپور نوجوانوں کو بااختیار بنانےکے لیے وقف ہے۔

پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (PNCA) میں منعقد ہونے والی گانے کی رونمائی کی تقریب میں یو ایس ایڈ پاکستان کی مشن ڈائریکٹر کیٹ سوم وونگسری، ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے ایوب جمالی، میوزک کمپوزر علی اشرف، اور چھ باصلاحیت نوجوان گلوکاروں نے شرکت کی جو پاکستان کے پانچوں صوبوں ، آزاد کشمیر اور اسلام آباد سے اس ٹیلنٹ ہنٹ کے فاتح قرار پائے۔

گلوکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے، مشن ڈائریکٹر سوم وونگسری نے کہا، "یوایس ایڈ پاکستان کی عوام بالخصوص نوجوانوں کےساتھ تعاون پر یقین رکھتا ہے۔ نوجوانوں کو مواقع فراہم کر کے، ہم ترقی اور شمولیت کو فروغ دینے کاعزم رکھتے ہیں۔”

وائسز آف پاکستان کی یہ مہم پاکستان کے شاندار ثقافتی ورثے اور نوجوانوں کی ناقابل یقین صلاحیت کواجاگر کرتی ہے۔ مقامی ٹیلنٹ اور ثقافتوں کی نمائش کے ذریعے، یہ مہم اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ علاقائی آوازوں اور کہانیوں کو قومی پلیٹ فارم پر اکھٹا کیاجائے۔ یہ گیت ” دل دل میں پاکستان” جذبہ، عزم، محبت اور امن جیسی اقدار پر زور دیتا ہے، جو ایک ہم آہنگ اور متحرک قوم بنانے کے لیے ضروری ہیں۔ یہ گیت تعلیم، صحت اور ہنر کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے یو ایس ایڈ کے عزم کی بھی نشاندہی کرتا ہے، جو پاکستان کوخوشحالی کی طرف لے جانے میں مددگار ثابت ہو گا۔

پی این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل ایوب جمالی نے اس موقع پرکہا، "‘دل دل میں پاکستان’ مہم ہمارے ملک کے بھرپور ثقافتی ورثے اور نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیتوں کو خوبصورتی سے ظاہر کرتی ہے۔ ہمیں اس اقدام کا حصہ بننے پر فخر ہے جو پاکستانی فنکاروں کی اگلی نسل کو مواقع فراہم کرنے اور بااختیار بنانے میں مدد کرتا ہے۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button