کشمیر سپریم لیگ غیر قانونی ، پی سی بی کا این او سی قبول نہیں، آزاد حکومت
اسلام آباد (ثاقب علی راٹھور) کشمیر سپریم لیگ متنازعہ قرار، پاکستان کرکٹ بورڈ کا این او سی آزاد کشمیر میں قبول نہیں۔آزاد کشمیر حکومت نے نوجوانوں کو اس لیگ سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق مختلف پرنٹ و سوشل میڈیا پر "کشمیر سپریم لیگ” کے ٹرائلز اور انعقاد کے حوالے سے خبر یں گردش کر رہی ہیں حالانکہ مذکورہ لیگ کے حوالہ سے محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر سےنہ کوئی این او سی حاصل کیا گیا اور نہ حکومت آزاد کشمیر سے اجازت لی گئی،محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے نوجوان ایسی متنازعہ لیگ سے دور رہیں، متنازعہ لیگ کے انعقاد کی اجازت دی جائے گی۔پی سی بی کا این او سی آزاد کشمیر میں قابل قبول نہیں ہو گا۔
یادرہے کہ چندروز پہلے ایک معاہدہ طے پایاتھا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی شاہد خان آفریدی لیگ کے سپریم ایمبیسیڈر بنے تھے۔کشمیر کے قدرتی حسن، ثقافت اور سیاحت کو اجاگر کرنے کے لیے آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع کے نام پر پانچ ٹیمیوں کے علاوہ پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کی ٹیم کو قومی سطع پر کھیلنے کا موقع ملے گا۔پاکستان اور آزاد کشمیر سے نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں ٹرائلز کاآغاز 13اگست سے مظفرآباد سے کیا جائے گا۔لیگ فار پیس کے منفرد نام سے منعقدہ اس لیگ میں پاکستان اور آزاد کشمیر میں 19سنسنی خیز میچز کھیلے جائیں گئے۔پہلی مرتبہ قومی سطع پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے ہر ٹیم میں چھ کشمیری کھلاڑیوں کے علاوہ 6پروفیشنلز بھی شامل کیے جائیں گئے۔