نوجوان حسام عباسی اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک
ایبٹ آباد (آن لائن ) تحصیل لورہ کے علاقہ گھمبیر کے مقام پر لرزہ خیز قتل کی واردات کا مقدمہ درج ، مقتول حسام عباسی کو اشکبار انکھوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ،علاقہ میں فضا بدستور سوگوار تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ لورہ کہ حدود گلی گھمبیر میں اراضی کے تنازعہ پر نورپور کے رہائشی جوانسالہ حسام عباسی کو گولی مار کر بے دردی سے قتل کیا گیا تھا مقتول کو ڈی ٹائپ ہاسپٹل لورہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ جان کی بازی ہار گیا ، مقتول حسام عباسی کے بہیمانہ قتل کی ایف ائی ار مقتول کے بوڑھے والد فخر زمان کی مدعیت میں تھانہ لورہ میں درج کی گی ،ایف ائی ار بجرم 302 /34، 109 برخلاف حارث ،صبغت اللہ عرف شانو پسران اشتیاق گلی گھمبیر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ، ایس ایچ او تھانہ لورہ سردار نازک کے مطابق پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے جلد قانون کے شنکجے میں ہونگے ،دوسری جانب مقتول حسام عباسی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، لرزہ خیز قتل کے خلاف پورا علاقہ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔۔۔۔