تازہ ترین

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد (ثاقب علی راٹھور) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کر دی، تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ آج 22 دسمبر تک تھی، مختلف سیاسی جماعتوں نے تاریخ میں توسیع کی درخواست دی تھی، ان سیاسی جماعتوں میں پاکستان مسلم لیگ ن ، جمعیت علمائے اسلام اور ایم کیو ایم نے تاریخ میں توسیع کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروائی تھی۔جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیاسی جماعتوں نے انتخابات کیلئے قومی اور صوبائی سطح پر امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ تقسیم کرنے ہیں۔کاغذات نامزدگی کی وصولی کیلئے تین دن کا اضافہ کیا جائے۔جے یو آئی کو انتخابات کی تاریخ اور دیگر الیکشن شیڈول کے مراحل پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 58 کے تحت الیکشن کمیشن شیڈول کے اندر ردوبدل کرسکتا ہے۔ کاغذات نامزدگی کے وقت میں اضافہ جے یو آئی کیلئے بطور سیاسی جماعت باعث اطمینان ہوگا۔کاغذات نامزدگی کا وقت بڑھانے سے سیاسی جماعتوں کو بہتر امیدواروں کے چناؤ میں آسانی ہوگی۔ اسی طرح مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم نے بھی درخواست میں وقت بڑھانے کا کہا تھا۔ گزشتہ رات پی ٹی آئی کی جانب سے بھی اس کی تائید کی گئی تھی ، درخواستوں کے ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے آخری تاریخ 24 دسمبر مقرر کر دی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button