پاکستان کا اضافی فنڈ کیلیے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
کراچی: پاکستان نے اضافی فنڈ کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے او آئی سی سی آئی کی کلائمیٹ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ راؤنڈ میں آئی ایم ایف پروگرام میں اضافی فنڈ کے لیے بات چیت کریں گی۔
نگراں وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے اضافی فنڈ کے لیے ٹرسٹ فنڈ پر بات چیت کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان قرض کے دبائو والے ممالک میں آتا ہے جس کا 75 فیصد ریونیو قرض اور سود کی ادائیگی پر خرچ ہوجاتا ہے۔