ماحولیاتی تبدیلی انسانی حقوق پر اثرانداز ہوتی ہے، شیری رحمان

اسلام آباد(ثاقب علی) گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ہیٹ ویو پیدا ہوتی ہیں اور ماحولیاتی تبدیلی انسانی حقوق پر اثرانداز ہوتی ہے، شیری رحمان ۔نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا پیپلز پارٹی کے انسانی حقوق سیل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیر خارجہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دنیا میں پاکستان کا کیس پیش کیا۔آصف علی زرداری نے 20 سال پہلے بطور وزیر ماحولیات کے طور پر اقدامات کیے۔ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے پورے معاشرے کو کام کرنا ہوتا ہے۔شہریوں کے دباؤ پر ہی حکومتیں اقدامات اٹھاتی ہیں۔کوپ 27 میں ہم نے تاریخ رقم کی، لاس ایڈ ڈیمیج فنڈ کا قیام کیا گیا۔ہم ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے گرائونڈ زیرو پر ہیں۔آلودگی کوئی عالمی معاملہ نہیں، اس کے اسباب کا آغاز ہمارے گھروں اور فیکٹریوں سے بھی ہوتا ہے۔شیری رحمان کا کہنا تھا پاکستان کا شہر لاہور دنیا کا آلودہ شہر میں شمار ہوتا ہے جو ہمارےلئے باعث شرمندگی ہے۔
لیکن عالمی سطح پر گرمائش کا ہم سبب نہیں ہیں۔گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ہیٹ ویو پیدا ہوتی ہیں۔ماحولیاتی تبدیلی انسانی حقوق پر اثرانداز ہوتی ہے۔امیر ممالک اور امیر لوگ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے آخر میں متاثر ہوتے ہیں، سب سے پہلے غریب متاثر ہوتے ہیں۔ہم نے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے نیشنل ایڈاپٹیشن پلان متعارف کرایا۔اس وقت ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے شہریوں کو خود بھی ذمہ داری لینی ہوگی۔
سیلاب کی وجہ سے سندھ میں متاثر اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔سندھ میں بے گھر خاندانوں کو 20 لاکھ گھر دئے جا رہے ہیں۔ان گھروں کے مالکانہ حقوق عورتوں کو دی جا رہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button