چاہتے ہیں عیدالاضحیٰ پر عیدالفطر جیسی پابندیاں نہ لگائیں، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں عید سے پہلے اتنی ویکسی نیشن ہو جائے کہ زیادہ بندشیں نہ لگانا پڑیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کا پھیلاؤ تھم چکا ہے، کیسز میں بتدریج کمی آ رہی ہے اور کورونا سے نکلنے کا طریقہ بندشیں نہیں بلکہ اس سے نکلنے کا واحد حل ویکسی نیشن ہے، چاہتے ہیں بندشوں کو بتدریج ختم کیا جا سکےاور نارمل زندگی کی طرف جائیں۔

اسد عمر نے کہا کہ چاہتے ہیں عید سے پہلے اتنی ویکسی نیشن ہو جائے کہ زیادہ بندشیں نہ لگانا پڑیں، پڑوسی ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں کورونا سے کم نقصان ہوا جب کہ سندھ میں کورونا کا پھیلاؤ زیادہ ہے احتیاط کرنی ہوگی، کورونا بندشوں سے لوگوں کے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صحت کی حفاظت کرنا دین کے احکامات میں سے ہے، وفاق کورونا ویکسین خریدنے کی ذمہ داری اٹھا چکا ہے اور صوبوں کو بھی ویکسی نیشن مراکز میں اضافے کیلئے کہا ہے، کچھ ویکسی نیشن سنٹرز میں لوگوں کی انتظار کی شکایات ملی ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 18 سال سے اوپر تمام افراد کو مفت ویکسین ملے گی اور تمام اہل افراد کو وفاق مفت ویکسین فراہم کرے گا، کوشش ہے 10جون تک تمام اساتذہ کی ویکسی نیشن مکمل کی جائے، پرسوں تین لاکھ تراسی ہزار افراد کو ویکسین لگائی۔

اسد عمر نے کہا کہ بروقت حکومتی فیصلوں کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں، کورونا کیسز کی شرح دس گیارہ سے 4فیصد پر آ گئی ہے، سال کے آخر تک 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے، اعدادوشمار کے مطابق 70 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے، جون کے مہینے میں ہمارے پاس مزید ایک کروڑ ویکسین آئے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button