آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی کو مظفرآباد میں شکست،ن لیگ فاتح
مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا پہلامرحلہ مکمل ہو گیا جس میں پی ٹی آئی کو مظفرآباد میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں پی ٹی آئی کو شکست ہو گئی، پی ٹی آئی میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کی 36 میں سے 8 نشستیں جیت سکی جبکہ مسلم لیگ ن 12 وارڈز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
مظفر آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو بھی 7 نشستیں مل گئیں،7 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے جبکہ 2 سیٹوں پر مسلم کانفرنس نے کامیابی حاصل کی۔
نیلم، جہلم ویلی اور مظفرآباد کے 3 اضلاع کی یونین کونسلز کی 74 میں سے33 نشستوں پر تحریک انصاف کامیاب رہی۔
غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی 23، مسلم لیگ ن 10 سیٹوں پر کامیاب رہی 5 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ مسلم کانفرنس 2 نشستیں جیت سکی۔