پنجاب کی تمام شوگر ملز کو چینی 70 روپے فی کلو میں فروخت کرنے کی ہدایت
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف چینی کی قیمت میں کمی کے لیے متحرک ہوگئے، حمزہ شہباز نے تمام شوگر ملز کو چینی 70 روپے فی کلو میں فروخت کرنے کی ہدایت کردی
وزیر اعلٰی پنجاب کی ٹیم نے شوگر ملز ایسوسی ایشن سے مذاکرات ہوئے جس میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ حمزہ شہباز نے تمام شوگر ملوں کو چینی 70 روپے کلو فروخت کرنے کی تلقین کردی۔
اس حوالے سے شوگر ملز ایسوسی ایشن کو حتمی فیصلے کے لئے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا گیا ہے، شریف فیملی کی شوگر ملز سے چینی 70 روپے فی کلو میں دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔