وزیر اعظم اور وزیروں سے برائی شروع ہوتی ہے اور پھر نیچے تک جاتی ہے، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیروں سے برائی شروع ہوتی ہے اور نیچے چلی جاتی ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ بڑا انسان وہ ہوتا ہے، جس کا خواب بڑا ہوتا ہے، آئیڈلسٹ انسان ہمیشہ دنیا میں بڑے کام کرتا ہے کیونکہ وہ کوشش کرتا ہے، سب سے بڑی قوت ایمان کی ہوتی ہے، ایمان انسان کو آزاد کردیتا ہے، انسان کا امتحان تب ہوتا ہے جب وہ آزمایا جاتا ہے، آزمائش کے وقت پتہ چلتا ہے کہ انسان کتنا مضبوط ہے، حق پر کھڑے انسان کو کبھی کمزور نہ سمجھیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہر انسان کے پاس دو راستے ہوتے ہیں ایک عظمت کا اور دوسرا تباہی کا، 60 کی دہائی میں پاکستان تیزی سے ترقی کررہا تھا، ہمارے زمانے میں پاکستان عظیم ملک بن رہا تھا اور پھر ہم آہستہ آہستہ ہم تباہی کے راستے پر چلے گئے، جس معاشرے میں اخلاقیات نہیں ہوتی وہ انصاف بھی نہیں کر سکتا، وہ پھر این آر او اور ڈیل کرتا ہے، جو قوم انصاف نہیں کرتی وہ تباہ ہو جاتی ہے، جب کسی قوم کی اخلاقیات ختم ہوجاتی ہیں تو کرپشن میں اضافہ ہوتا ہے، ہماری اخلاقیات گریں تو ہماری معیشت بھی گر گئی۔ بنگلا دیش کو پاکستان پر بوجھ سمجھا جاتا تھا لیکن وہ بھی آج ہم سے آگے نکل گیا، وزیر اعظم اور وزیروں سے برائی شروع ہوتی ہے اور نیچے چلی جاتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button