وزیراعظم سے مہاتیرمحمد کا رابطہ،عالمی برداری سے غزہ پرحملے رکوانےکا مطالبہ
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کا ٹیلیفونک رابطہ، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی مذمت اورعالمی برداری سے فوری طور پر حملے رکوانےکا مطالبہ کیا۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد دی، اورفلسطین کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی جارحیت اورمسجد اقصی میں معصوم نمازیوں اورغزہ پر فضائی حملوں کی شدید مذمت کی اورمعصوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔
وزیر اعظم عمران خان اور ڈاکٹر مہاتیر محمد نے اسرائیلی حملوں کو روکنے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے عالمی دنیا پر زور دیا کہ وہ کردارادا کرے۔ دوطرفہ گفتگو میں دونوں رہنماوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور منصفانہ اور پائیدار حل کے لیےہنگامی اقدامات پر بھی زور دیا۔