آزاد کشمیر انتخابات آج ہونگے، 45 نشستوں پر 742 امیدوار مدمقابل

کراچی / لاہور: آزاد کشمیر انتخابات کے لیے پولنگ آج ہوگی، قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کے لیے 32 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جب کہ انتخابات میں 742 امیدوار حصہ لیں گے، پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابات آج ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے پولنگ کے لیے تمام انتظامات کوحتمی شکل دے دی۔ پولنگ میٹریل بھی ریٹرننگ افسران کو فراہم کردیا۔ ان نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے پریذائیڈنگ آفیسرز سمیت 250 افسران کو مجسٹریٹ کے برابر اختیارات دیئے جائیں گے۔ انتخابات میں آزاد کشمیر کے 33 حلقوں میں سابق وزرائے اعظم، سیاسی جماعتوں کے سربراہان وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

گیلپ پاکستان کے سروے میں آزاد کشمیر کے 44 فیصد عوام نے الیکشن میں تحریک انصاف کی حمایت کی جبکہ 67 فیصدکشمیریوں نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا پسندیدہ ترین لیڈر قرار دیا۔

آزاد کشمیر کے مہاجرین کے لیے لاہور کی دو نشستوں ویلی ٹو کشمیر اور جموں ون میں آج 9 ہزار چھ سو 31 ووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔ ان دو نشستوں پر 6 ایس پیز، 18 ڈی ایس پیز،25 ایس ایچ اوز تعینات ہوں گے۔ ۔پولنگ بوتھ پر 700 پولیس جوانوں کے ساتھ 100 لیڈیز اہلکار بھی چیکنگ کے فرائض سر انجام دیں گی۔

علاوہ ازیں سندھ بلوچستان میں آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے لیے 2 حلقوں حلقہ ایل اے 40 وادی 1 اور ایل اے 34 جموں 1 پر مہاجرین کی دونوں نشستوں پر انتخابات آج ہوں گے۔ ایل اے 34 سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے 48 اضلاع پر مشتمل ہے جبکہ ایل اے 40 سندھ اور بلوچستان کے 24 اضلاع پر مشتمل حلقہ ہے۔ مجموعی طور پردونوں نشستوں پرمختلف جماعتوں کے 21 امیدوار مدمقابل ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button