آر ایس ایس کا نظریہ خود بھارت کے لیے خطرناک ہے، وزیر اعظم عمران خان

باغ آزاد کشمیر: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آر ایس ایس کے نظریے سے سب سے زیادہ خطرہ بھار ت کو خود ہے۔ میں ساری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کر نکلوں گا اور کشمیریوں کے لیے آواز آواز اٹھاتا رہوں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ پاکستان اور کشمیر کا کلمہ طیبہ کا رشتہ ہے ہم اس سال کےآخرتک پورے آزادکشمیرکوہیلتھ انشورنس دیں گے۔ 5 اگست کےبعدمودی نےسمجھا کہ کشمیری گھٹنےٹیک دیں گے، ہم کشمیریوں کےجذبےکوسلام پیش کرتےہیں۔ چاہتے ہیں مقبوضہ کشمیر کے لوگ آزاد ہوں۔

ریاست مدینہ نےاپنے کمزورں اوربیواؤں کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم ہمیشہ ایک نظریے اور اپنےمفاد پرنظریے کو ترجیح دینے سے بنتی ہے۔ آر ایس ایس کے نظریے سے سب سے زیادہ خطرہ بھار ت کو خود ہے۔ ساری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کر نکلوں گا اور کشمیریوں کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا۔
وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوئی ملک کسی کے آگے ہاتھ پھیلا کر ترقی نہیں کر سکتا۔ جہاں قانون کی حکم رانی ہووہاں ترقی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارے ڈاکوصرف ایک چیزمانگ رہے ہیں کہ عمران خان انہیں این آراو دے دے۔ یہ ڈاکوکہتے ہیں کہ آج حکومت گرا رہے ہیں، کل حکومت گرا رہے ہیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ میں انہیں معاف کر دوں۔ مہذب معاشرےمیں کوئی جھوٹےٹیسٹ دکھاکربرطانیہ نہیں جاتا، ایساکہیں نہیں ہوتا کہ سزایافتہ شخص اداکاری کرکےبرطانیہ چلاجائے۔ نوازشریف نےایسی اداکاری کی جسےکوئی ہالی وڈ میں بھی نہیں کرسکتا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر میری جائیدادیں بھی باہر ہوتیں تو امریکا کو ابسو لوٹلی ناٹ نہیں کہہ سکتا تھا۔ طاقت ورکوقانون کے نیچے لانے کی کوشش کر رہے ہیں ہم اپنے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہمارا انصاف کا نظام طاقت ور ڈاکوؤوں کو نہیں پکڑ سکتا۔جیلوں میں صرف غریب لوگ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کام یاب پاکستان کا پراجیکٹ شروع کرنے جارہے ہیں، ہاؤسنگ اسکیم کے تحت آسان قرضوں پر لوگوں کو گھر دیں گے، پروگرام کے تحت ہر خاندان کے ایک فرد کو قرضہ دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button