وزیراعظم عمران خان کا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بڑے پیمانے پر کابینہ میں ردوبدل کردی۔
وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے، اور وفاقی حماد اظہر سے وزارت خزانہ اور عمرایوب سے وزارت توانائی کا چارج واپس لے لیا گیا ہے، جب کہ شوکت ترین کو وزیرخزانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عمر ایوب خان سے وزارت توانائی کی ذمہ داریاں لے کر یہ وزارت حماد اظہر کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ عمرایوب کو وزیراقتصادی امور مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی وزیر خسرو بختیار کو وزیرصنعت و پیداوار بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داری دی گئی تھی، جب کہ شبلی فراز سے وزارت اطلاعات لے کر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔