پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں نہ بلانے پر حیران ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں نہ بلانے پر حیران ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں نہ بلایا جانا میرے لیے حیران کن ہے، میری حکومت کی پالیسیوں کا محور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنا ہے، ہماری پالیسی ہماری آئندہ نسلوں کو صاف ستھرا اور سبز پاکستان کے عزم کے عین مطابق ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے گرین پاکستان کے اقدامات میں 10 بلین ٹری سونامی ، فطرت پر مبنی حل ، اپنے دریاؤں کی صفائی وغیرہ شامل ہے، ہم نے 7 برسوں میں ماحولیاتی تحفظ کا وسیع تجربہ حاصل کیا ہے، ہم نے خیبرپختونخوا سے آغاز کیا اور ہماری پالیسیوں کو عالمی سطح پر تسلیم اور سراہا گیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے تجربے سے سبق حاصل کرنے کے خواہشمند کسی بھی ملک کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں، میں نے اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس 2021 اور سی او پی 26 کے لیے ترجیحات بتا دی ہیں، اگر عالمی برادری ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے میں سنجیدہ ہے تو فائدہ اٹھائے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button