این سی او سی کا کورونا کی وجہ بننے والی سرگرمیوں پر سخت پابندیوں کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا مثبت شرح کی وجہ بننے والی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کی۔
سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج این سی او سی کے اجلاس میں ہم نےان تمام سرگرمیوں پر پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہےجن سےکوروناکیسزمیں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔
وفایق وزیر نے کہا کہ اسلام آباد اورصوبائی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایس اوپیزپرسختی سےعملدرآمدکرائیں، جس کی خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف کریک ڈاون کی ہدایت بھِی کی گئی ہے۔