فن لینڈ کورونا وبا کے باوجود خوش رہنے والوں میں پہلے نمبر پر براجمان

فن لینڈ: کورونا وبا نے لوگوں کی نیندیں اُڑا دی ہیں، معیشت کا پہیہ جام ہے اور خوف کی فضا قائم ہے لیکن ایسے میں بھی خوش باش لوگوں کی فہرست میں فن لینڈ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے تعاون سے خوش رہنے والوں کے مسکن کی سالانہ رپورٹس تیار کرنے والے ادارے نے اس برس بھی 149 ممالک میں اوّل نمبر پر فن لینڈ کو جگہ دی ہے۔

اس فہرست کے لیے محققین نے ایک ایک ملک جاکر وہاں کے رہائشیوں سے ان کی ذاتی خوشی، ذاتی آزادی، سماجی تعاون اور جی ڈی پی سے متعلق معلومات جمع کیں جب کہ وہاں بدعنوانی کا جائزہ بھی لیا۔
فہرست میں فن لینڈ اوّل، ڈنمارک دوم اور اس کے بعد سوئٹزرلینڈ، آئس لینڈ اور نیدرلینڈز شامل ہیں۔ اس سال نیوزی لینڈ کا ایک نمبر کم ہو کر نویں نمبر آیا۔ نیوزی لینڈ کے علاوہ ٹاپ ٹین میں سارے یورپی ممالک شامل ہیں۔

برطانیہ 13 سے 17، امریکا 18 سے 19 پر آگیا تاہم اور جرمنی نے 17 سے 13 ویں پوزیشن حاصل کرکے خود کو مستحکم کیا اور فرانس دو قدم آگے بڑھتے ہوئے اکیسویں نمبر پر چلا گیا۔

فہرست میں افغانستان کو دنیا کا سب سے ناخوش ملک قرار دیا گیا جس کے بعد افریقی ممالک لیوسوتھو، بوٹسوانا، روانڈا اور زمبابوے کا نمبر آتا ہے۔ پاکستان اور بھارت اوسط درجے کی حیثیت کرپائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button