ہفتے میں تین مرتبہ جانوروں کو نشانہ بنانے والی شکاری حسینہ

سویڈن: بسااوقات شکار کی عادت ایک بری لت کی طرح ہوجاتی ہے اور سویڈن کی 35 سالہ ایریکا ایگونسن کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ وہ ہفتے میں تین جانوروں کا شکار کرتی ہیں اور اب تک 100 سے زائد جانوروں کو موت کی نیند سلاچکی ہیں۔

2018 میں ان کے دوست انہیں شکار پر لے گئے جس کے بعد وہ بھی شکار کی عادی ہوچکی ہیں۔ ایریکا کہتی ہیں کہ انہیں جانوروں کا شکار کرکے سکون ملتا ہے۔ انہوں ںے وائلڈ لائف مینجمنٹ میں ماسٹر کیا ہے اور انہیں جانوروں کا شکار کرکے تسکین ملتی ہے۔

وہ ہفتے میں دو سے تین مرتبہ صبح اپنے گھر سے نکلتی ہیں اور شام تک لوٹتی ہیں۔ عموماً وہ عام ہرن، بارہ سنگھے اور جنگی خنزیر پر فائر کرکے انہیں ہلاک کرتی ہیں۔ اس کے بعد جانور کو گھر لے جاتی ہیں جہاں سب گھروالے اس کی دعوت اڑاتے ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ جب وہ جانور کا نشانہ لے کر رائفل کا ٹریگر دباتی ہیں تو انہیں بہت قوت کا احساس ہوتا ہے۔ ایریکا نے چار شکاری کتے پال رکھے ہیں جو شکار کے نقوشِ پا اور بو سونگھ کر انہیں ہرن یا خنزیر کی خبر دیتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جانور کا تازہ گوشت کھانا انہیں پسند ہیں اور وہ ان کا شکار کرکے بہت توانائی اور خوشی محسوس کرتی ہیں۔ انہیں 138 پونڈ کا ہرن شکار کرنے پر چاندی کا تمغہ بھی دیا جاچکا ہے۔ تاہم ان کے شکاری جنون پر لوگوں کی جانب سے شدید تنقید بھی کی جاتی ہیں جن کو انہیں کوئی پرواہ نہیں ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button