اربوں روپے مالیت کا طلائی کرسمس ٹری

جرمنی میں دنیا کے سب سے مہنگے کرسمس ٹری کی رُونمائی کر دی گئی۔

2024 ویانا فل ہارمونک سکّوں (دنیا کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والا کلیکٹر کوائن میں سے ایک) سے بنایا گیا یہ درخت 63 کلو گرام وزن اور ڈیڑھ ارب پاکستانی روپوں (55 لاکھ ڈالرز) سے زیادہ کی مالیت رکھتا ہے۔

یہ درخت میونیخ کی ایک بلین ڈیلر کمپنی پرو اورم نے بنایا ہے۔

پرو اورم کے ترجمان بنجامن سُمّا کا کہنا تھا کہ طلائی کرسمس ٹری اس قیمتی دھات کی اہمیت کو ایک متاثر کن انداز میں واضح کرتا ہے۔

10 فٹ اونچا یہ درخت برائے فروخت نہیں ہے اور میونیخ میں بلین ڈیلر کے ہیڈکوارٹرزمیں کچھ دنوں کے لیے رکھا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button