مقبوضہ کشمیر: کشمیری مسلمانوں کی املاک کی ضبطی کا سلسلہ جاری

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انتظامیہ کشمیری مسلمانوں کو انکے گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک سے محروم کرنے کا مذموم سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔انتظامیہ نے تازہ اقدام میں ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج بہاڑہ میں باپ بیٹے کی 66 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی املاک ضبط کر لیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے بیج بہاڑہ کے گاﺅں تلخان میں عبدالرشید ڈار اور انکے بیٹے محمد سلیم ڈار کا ایک دو منزلہ رہائشی مکان اور ایک منزلہ شاپنگ کمپلیکس ضبط کر لیا۔یہ جائیدادیں نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت ضبط کی گئیں۔۔
مقامی لوگوں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی انتظامیہ کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں ایسی کارروائیاں معمول بن چکی ہیں ۔ انتظامیہ بغیر کسی شفاف قانونی کارروائی کے مختلف جھوٹے الزامات پر گھروں ،اراضی ، دکانوں اور دیگر املاک کو ضبط کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ مودی حکومت نے اگست 2019میں مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد کشمیریوں کے گھروں ، زمینوں اور دیگر جائیدادوں کی ضبطی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے جس کا مقصد انہیں معاشی طور پر مفلوک الحال بنانا اور ضبط شدہ جائیدادیں غیر کشمیری بھارتی ہندوﺅں کو دیکر علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔۔

The post مقبوضہ کشمیر: کشمیری مسلمانوں کی املاک کی ضبطی کا سلسلہ جاری first appeared on (کشمیر میڈیا سروس).


Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button