ادھم پور: حملے میں بھارتی فوجی ہلاک

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجی اہلکار کو ضلع کے علاقے ڈوڈو بسنت گڑھ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ہلاک کیا گیا۔
بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز، پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کے اہلکاروں نے علاقے میں مشترکہ آپریشن گزشتہ روز شروع کیا تھا۔آپریشن میں ڈرون کیمروں اور سراغ رساں کتوں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
The post ادھم پور: حملے میں بھارتی فوجی ہلاک first appeared on (کشمیر میڈیا سروس).
Source link