”اے آئی پی“ کا انجینئر رشید اور دیگر کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ » (کشمیر میڈیا سروس)



سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے رہنماﺅںاور کارکنوں نے پارٹی صدر انجینئر عبدالرشید اور دیگر کشمیری نظربندوں کی رہائی کیلئے آج سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انجینئر رشید جو بھارتی پارلیمنٹ کے رکن بھی ہیں، نئی دلی کی بدنام تہاڑ جیل میں بند ہیں۔۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر ”رہا کرو، رہاکرو، انجینئر رشید کو رہا کرو“ جیسے نعرے درج تھے ۔ مظاہرین نے بھارتی جیلوں میں بند دیگر تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔
مقبوضہ جموں وکشمیر اسمبلی کے رکن نے خورشید احمد نے اس موقع پر انجینئر رشید کی مسلسل نظر بندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جیل میں 7 سال ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج صرف انجینئر رشید کی رہائی کیلئے نہیں بلکہ جیلوں میں بند تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کے لیے ہے۔
انہوں نے مقبوضہ علاقے کی تمام سیاسی جماعتوں اور منتخب نمائندوں پر زور دیا کہ وہ کشمیری سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے آواز اٹھائیں۔
Source link


