مقبوضہ جموں وکشمیر :بھارتی فورسز نے مزید دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے


جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورسز اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع کے کسیلیان میں محاصر ے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا ۔ بھارتی فورسز نے ضلع کے دیگر علاقوں میں بھی تلاشی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔
آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔
یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے پیر کے روز سرینگر کے علاقے داچھی گام میں تین نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔۔
Source link



