بلو چستان کے 7اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 3اگست کو ہوں گے

کوئٹہ :(دنیا نیوز) بلو چستان کے 7اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 3اگست کو ہوں گے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستوں کےلئے پولنگ صبح 8 سے شام 4 بجے تک ہوگی، بلوچستان کے 7 اضلاع میں ژوب، شیرانی، لورلائی، بارکھان، قلات، خضدار اور سوراب شامل ہیں ۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 16نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں25 امیدوار حصہ لے رہے ہیں ،خواتین کی 6 نشستوں پر 15، مزدوروں کی 2 خالی نشستوں پر 4 امیدوار مد مقابل ہوں گے۔

اسی طرح کسان کی 1 ،خالی نشستوں پر 3 اور غیر مسلم کی 7 نشستوں پر 3  امیدوار مد مقابل ہوں گے،انتخابات میں مجموعی طور پر 106 جنرل کونسلرز ووٹ ڈالیں گے۔




Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button