پہاڑی تودہ گرنے سے لیفٹیننٹ کرنل سمیت 2 بھارتی فوجی ہلاک » (کشمیر میڈیا سروس)

لداخ:
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے خطہ لداخ میں ایک پہاڑی تودہ گرنے سے لیفٹیننٹ کرنل سمیت 2بھارتی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی فوج کا ایک قافلہ ڈربک سے ضلع لیہ کے علاقے چونگتاش کی طرف جا رہا تھا۔ فوجی حکام نے میڈیا کو بتایاہے کہ واقعے میں لیفٹیننٹ کرنل بھانو پرتاپ سنگھ سمیت دو اہلکار ہلاک اور میجر رینک کے 2 اہلکار اور ایک کیپٹن زخمی ہوگیاہے۔ زخمیوں کو لیہ کے آرمی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button