جنیوا کانفرنس میں وزیراعظم سمیت تمام وزراء کو کامیابی حاصل ہوئی،وفاقی وزیر فیصل کریم کنڈی کا کشمیر ٹائمززکوانٹرویو

اسلام آباد (ثاقب علی)جنیوا کانفرنس میں وزیراعظم سمیت تمام وزراء کو کامیابی حاصل ہوئی،ہمارےمخالفین کا خواب پورا نہیں ہوا، ملک میں متاثرین سیلاب کے لیے بلاول بھٹو امداد لے کر آئے ، تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فیصل کریم کنڈی نے کشمیر ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنیوا کانفرنس میں وزیراعظم سمیت تمام وزراء کو کامیابی حاصل ہوئی،ہمارےمخالفین کا خواب پورا نہیں ہوا، ملک میں متاثرین سیلاب کے لیے بلاول بھٹو امداد لے کر آئے جو عمران خان کو ہضم نہیں ہو رہا۔ہمارے مخالفین پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے کا خواب دیکھ رہے تھے جس میں وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔بلاول بھٹو نے دوسرے ممالک کا دورہ کیے اورپاکستان میں غیر ملکیوں کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں لے کر آئے۔بلاول بھٹو نے پاکستان کو کیس ہر عالمی فورم پر لڑا ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں آج بھی پانی کھڑا ہے۔جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے علاقے بھی کافی حد تک تباہ کن ہیں ۔ پاکستانی عوام کو جتنا بھی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا شکریہ کریں کم ہیں۔جنیوا کانفرنس میں 9.4 ارب ڈالر، 26 بلین پائونڈز ہمیں ملیں ہیں۔تقریباً 9.7 ارب ڈالر پاکستان کو عالمی دنیا نے پاکستان کو دینے کا اعلان کیا ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو پر بے بنیاد پیسے کھانے کے الزامات لگائے گئے ہیں جب کہ بلاول بھٹو اپنے سفر کے تمام اخراجات بھی خود برداشت کر رہے ہیں۔تحریک انصاف بار بار پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے کا دعویٰ کر رہی تھی ہمارے دوست ممالک نے ہمیں دل کھول کر سپورٹ کیا ہے۔مشکل گھڑی میں دوست ممالک ہمارے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ہم نے دوسرے ممالک سے دوستی کو مزید مضبوط کرنا ہے۔غیر قانونی جنگلات کی کٹائی کی جا رہی ہے۔جس کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلی پر اثرات ہوتے ہیں۔ہمیں بین الاقوامی کمیونٹی اور پاکستان کے لوگوں کو بھی موسمیاتی تبدیلی پر کام کروانا ہو گا۔بینظیر انکم سپورٹ کی مد میں 55 ارب روپے ریلیز ہو چکے ہیں۔ہمارے تمام رجسٹرڈ بینیفشریز تمام قریبی سرکاری بینکوں سے لے سکتے ہیں۔13 ارب روپے بینیفشریز کے بچوں کے وضائف بھی جاری ہو چکے ہیں۔تمام بینیفشریز کو مطلع کرتے ہیں ان پیسوں میں ایک روپے کی بھی کٹوتی نہیں ہے۔کسی غریب خاتون کا کوئی حق نہیں مار سکتا۔تحریک انصاف کی حکومت نے ظالمانہ اقدام کے تحت 8 لاکھ کارڈ بلاک کر دیئے تھے۔ ہم نے تمام بلاک کارڈز کو کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔نادرا کے ساتھ مل کر تمام متاثرہ افراد کے لیے کام کر رہے ہیں۔جو لوگ بینظیر انکم سپورٹ کے بینیفشریز نہیں ہیں خیبرپختونخوا میں شدید قسم کا آٹے کا بحران چل رہا ہے۔پنجاب کی حکومت نے خیبرپختونخوا حکومت کی گندم بند کر دی ہے۔دونوں حکومتیں تحریک انصاف کی حکمرانی میں ہیں۔سب سے مجرمانہ خاموشی عمران خان کی ہے۔پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سے عمران خان کو بات کرنی چاہیےتاکہ عوام کو بروقت گندم مل سکے۔خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کو چھوڑنے والے موسی زائی کے گھر ہر حملہ ہوا اس لیے ہم کہتے ہیں تحریک انصاف نے ہمیشہ دہشتگردوں کو سپورٹ کیا ،پارٹی چھوڑتے ہی موسی زائی کے گھر پر گرنیڈ سے حملہ کیا گیا۔تحریک انصاف جے ساتھ صرف گنڈے اور بدمعاش لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔عمران خان کو اس فورم سے کہتا ہوں خیبرپختونخوا کے لوگوں کو آٹا فراہم کریں۔اب تو الیکشن کمپین کے لیے بھی عمران خان گھر سے نہیں نکلے گا وہ تو اپنا میڈیکل کروانے بھی گھر سے نہیں جاتا۔ہمیں امید ہے یہ الیکشن میں بھی ورک فرام ہوم کام کریں گے ۔عمران خان چاہتا ہے وہ لوگ واپس آ جائیں جو انہیں حکومت میں لے آئے،سابق آرمی چیف نے وردی میں کہا تھا کہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی۔اس بات کا اعتراف عمران خان نے خود بھی کیا ہے۔عمران خان سے پوچھا جائے ٹیلیتھون سے 15 ارب سیلاب متاثرین کہ کہاں ہیں۔عمران خان کا ٹریک ریکارڈ پہلے بھی امداد کے پیسوں پر سب کے سامنے ہے۔وہ 15 ارب یا تو جلسوں میں استعمال ہوا یا سیلف پروجیکشن پر خرچ ہوا۔جنیوا کانفرنس سے جمع ہونے والا پیسہ سیلاب متاثرین کے لیے خرچ کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا صوبہ چھوڑ کر زمان پارک کا چوکیدارا کر رہے ہیں۔
جب پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومت چاہے گی آٹے کا بحران ختم ہو جائے گا۔وزیر مملکت حناء ربانی کھر نے افغانستان کا دورہ بھی کیا۔ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈہ ہے کہ کسی بھی دوست ممالک کی زمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہو۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button