وزیراعظم نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر اے پی سی طلب کرلی، پی ٹی آئی کو دعوت نہیں دی گئی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جاری سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے کُل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) طلب کرلی جس میں پی ٹی آئی کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

حکومتی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس پیر کی دوپہر تین بجے وزیراعظم کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوگی۔

اے پی سی میں پی ڈی ایم، اتحادی جماعتوں سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اے پی سی میں ملک میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق امور پر مشاورت کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: برطانیہ کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلیے ڈیڑھ ملین پاؤنڈز امداد کا اعلان

واضح رہے کہ ملک کے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے اب تک 1000 افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں، اسی طرح لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں مکمل تباہ اور کئی مکانات ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button