آئندہ 6 سے 8 ہفتوں میں عام انتخابات کا اعلان ہوسکتا ہے، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ارکین اسمبلی کو نئے انتخابات کی تیاری کا ٹاسک دے دیا ہے۔

لاہور میں عمران خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اراکین اسمبلی سے ملاقات کی، جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ عمران خان نے اراکین اسمبلی کو نئے انتخاب کے لیے تیاری کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ چھ سے آٹھ ہفتوں میں آئندہ عام انتخابات کا بگل بج سکتا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اراکین اسمبلی اور پارٹی تنظیمیں انتخابات کی تیاری کریں اور لائحہ عمل تیار کرلیں۔
عمران خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو دو ہفتوں میں پنجاب میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم سازی مکمل کی جائیں تاکہ انتخاب میں بھرپور انداز میں جائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پچیس مئی کو جنہوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا قانون ان کے حوالے سے راستہ اختیار کرے گا، مجھے پتہ ہے جن لوگوں نے ہمارے ساتھ دو نمبر ی کی مگر میں سب کے سامنے کسی کا نام نہیں لینا چاہتا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان اسمبلی نے اپنی اپنی آرا بھی پیش کیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button