وزیراعظم کا آرمی چیف سمیت متعلقہ عہدیداران کو ٹیلی فون، فیٹف شرائط مکمل ہونے پر مبارک باد

اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے چیف آف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فیٹف گرے لسٹ کی شرائط مکمل ہونے پر مبارک باد پیش کی اور جی ایچ کیو میں کور سیل کے قیام کے فیصلے کو سراہا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق شہباز شریف نے فیٹف گرے لسٹ کی تمام شرائط مکمل ہونے اور ایف اے ٹی ایف کی جانب سے اس کا اعتراف کرنے کو پاکستان کی کامیابی قرار دیتے ہوئے تمام متعلقہ عہدیداروں کو فرداً فرداً ٹیلی فون کر کے مبارک باد پیش کی ہے۔

شہباز شریف نے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور فیٹف کی گرے لسٹ سے متعلق تمام شرائط مکمل ہونے کے اعلان پر مبارک باد پیش کی۔
وزیراعظم نے فیٹف شرائط مکمل کرنے کے لیے آرمی چیف کے جی ایچ کیو میں ’کور سیل‘ کے قیام کے فیصلے کو سراہا اور ‘کور سیل’ میں شامل سول اور ملٹری قیادت اور ٹیم کو شاباش پیش کی۔

شہباز شریف نے آرمی چیف سے کہا کہ ’کور سیل میں شامل تمام سول اور ملٹری قیادت اور اُن کی ٹیموں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، پاکستان کی جیت کے لئے کام کرنے والے ٹیم کے ہر فرد پر قوم کو فخر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرمملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کو ٹیلی فون کیا اور فیٹف کی گرے لسٹ کے نکات پورے کرنے کے عمل کی کوششوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شاباش دی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر کو بھی ٹیلیفون کیا اور مبارک باد پیش کی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button