وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کردیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے کوئی ردوبدل نہیں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ خود برداشت کرے گی۔
اوگرز نے پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی کم سے کم اور زیادہ زیادہ شرح کی بنیاد پر دو سفارشات تیار کی تھیں، جس میں سے پہلی میں ٹیکسز کی موجودہ شرح کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 روپے 32 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

اوگرا کی پہلی سفارش میں پیٹرولیم لیوی ،جی ایس ٹی کی موجودہ شرح کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 21 روپے 30 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 36 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی تھی جبکہ دوسری ورکنگ میں پٹرول کی قیمت میں 83 روپے 50 روپے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 77 روپے 56 پیسے اضافے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 77 روپے 31 پیسے اضافے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button