ن لیگ کے 6 ارکان اسمبلی پی ٹی آئی سے جاملے، وزیراعظم سے ملاقات

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے 6 ارکان اسمبلی تحریک انصاف سے جاملے، لیگی ارکان اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان سے لاہور میں ملاقات کرکے حمایت کی یقین دہانی کرادی۔

وزیراعظم عمران خان تحریک عدم اعتماد کے خلاف سرگرم ہیں اور آج لاہور میں موجود ہیں جہاں ان کی پارٹی رہنماؤں، اتحادیوں اور دیگر سے ملاقاتیں جاری ہیں۔

وزیر اعظم ہاؤس کے ٹویٹر کے مطابق وزیراعظم سے آج لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے 6 اراکین اسمبلی نے بھی ملاقات کی اور بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے مزید لوگوں کی حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
لاہور میں اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ اگر اپوزیشن 172 ووٹ پورے کر جائے تو پھر مجھ سے زیادہ کمزور شخص کوئی نہیں ہوگا، ساتھ ہی انہوں نے دیگر اراکین کو ہدایت دی کہ وہ اپنی توجہ اسلام آباد پر مرکوز رکھیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے تحریک عدم اعتماد سے قبل اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا جو کہ جلد منعقد کیا جائے گا۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ وزیراعظم سے میاں جلیل شرقپوری، فیصل نیازی، اشرف انصاری، اظہر عباس چانڈیا اور مولانا غیاث الدین نے ملاقات کی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button