اپوزیشن جال میں پھنس گئی، میں تو خود اللہ سے تحریک عدم اعتماد کی دعائیں مانگ رہا تھا، وزیراعظم

کراچی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں تو خود اللہ سے تحریک عدم اعتماد کی دعائیں مانگ رہا تھا اور اب اپوزیشن جال میں پھنس گئی ہے۔

عمران خان نے گورنر ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کی سیاسی موت ہے، چوروں کی موت آئی ہے جو تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے، ڈاکوؤں کے گلدستے کو خوف آناشروع ہوگیا، انہیں نہیں پتہ ہم نےکتنےبڑےبڑےچیلنجزکاسامناکیا، اپوزیشن والوں نےوہ کام کیا جس کی میں خود اللہ سے دعا مانگ رہاتھا، کہ کسی طرح ان کی گردن میرے ہاتھ آجائے، اپوزیشن نہ صرف جال میں پھنس گئی ہے، بلکہ کپتان نےاگلی تیاری بھی کررکھی ہے، عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد میں ان کےپیچھے جاؤں گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کےباوجودپٹرول اورڈیزل کی قیمت کوکم کیا، پاکستان میں پٹرول اورفضل الرحمان دبئی سےزیادہ سستاہیں، عدم اعتماداپوزیشن کی سیاسی موت ہے، ڈاکوؤں،چوروں کیخلاف25سال سےجدوجہداورجہادکررہاہوں، ڈاکواورچورکہتےتھےآج عدم اعتمادکریں گے،کل کریں گے، حکومت آج گئی کل گئی، میں نےان سےآگےکاسوچ لیا، پہلے میرےہاتھ بندھےہوئےتھے، لیکن اب زنجیر کھل جائے گی، اب میں ان کونہیں چھوڑوں گا۔
ایم این اے سے کہا آصف زرداری سے 20 کروڑ لیکر خیرات کردیتے

عمران خان کا کہنا تھا کہ میراپہلاہدف آصف زرداری ہے ، اس کاوقت آگیاہے، وہ میری بندوق کے نشانے پر بڑی دیر سے آیا ہوا تھا، آصف زرداری پیسوں کاٹوکرالیکرگھوم رہے ہیں،لوگوں کوخریدرہےہیں، سندھ کےلوگ ڈاکو زرداری سےنجات چاہتےہیں، اگلی باری اندرون سندھ کادورہ کرنے آ رہاہوں، میرےایک ایم این نےکہا آصف زرداری نے 20 کروڑ کی پیشکش کی ہے، میں نےکہا حرام کا پیسہ ہے آپ لےلیتے، کوئی خیراتی فلاحی کام میں استعمال کرتے، مقصود چپڑاسی والاکون ہے؟ شہباز شریف بوٹ پالیشیے کوبھی نہیں چھوڑوں گا، فضل الرحمان کومولانانہیں کہوں گا، فضل الرحمان کےپاس اربوں کیسے آئے؟کام تو کوئی کرتانہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری خداکےواسطےبلاول کواردوسکھادیں، بلاول بھٹوکویہ بھی پتہ نہیں لڑکی آتی ہےیاآتاہے؟۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button