بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں آپریشن کر کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کے کیمپ اور ٹھکانے کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیس آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈر آصف عرف مکیش سمیت 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد بلوچستان کے علاقے تربت اور پسنی میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حالیہ حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں ملوث تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا جبکہ آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردی کے مرتکب عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی، دہشت گردوں کو بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button