مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 2 نوجوان شہید

سری نگر: نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی کی جارحیت میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی۔

اس دوران جارحیت پسند بھارتی فوج نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا، خواتین کی بے عزتی کی جب کہ بزرگوں اور بچوں کو ڈرایا دھمکایا گیا اور نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
اسی دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق شہید ہونے والے نوجوان طلبا تھے۔

علاقہ مکینوں نے نہتے نوجوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بازی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے اور شہید ہونے والوں کی تعداد ایک درجن سے زائد ہوگئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button