روسی جوہری آبدوز برطانوی بحری جنگی جہاز سے ٹکرا گئی

لندن: شمالی بحر اوقیانوس میں روس کی ایک جوہری آبدوز گشت کے دوران رائل نیوی کے جنگی جہاز سونار سے ٹکرا گئی۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔

روسی آبدوز ایچ ایم ایس نارتھمبرلینڈ دیگر کسی آبدوز کا سراغ لگارہی تھی کہ اس دوران رائل نیوی کے جنگی جہاز کے آلات سے ٹکرا گئی جو اس کے پیچھے سیکڑوں میٹر تک پھیلا ہوا تھا۔
یہ واقعہ 2020 کے آخر میں ایک دستاویزی فلم بنانے والے ٹیلی ویژن کے عملے نے فلمایا تھا۔ برطانیہ کے ایک دفاعی ذرائع نے کہا کہ امکان نہیں ہے کہ یہ تصادم جان بوجھ کر کیا گیا ہو۔

چینل 5 کے مطابق ایچ ایم ایس نارتھمبرلینڈ آرکٹک سرکل میں آبدوز کی تلاش کر رہا تھا جب یہ جہاز کے ریڈار سے غائب ہو گئی۔

ایم او ڈی نے کہا کہ فریگیٹ نے روسی آبدوز کا پتہ لگانے کے لیے پانی کے نیچے سننے کے لیے حساس ہائیڈرو فونز سے لیس ایک لمبی ٹیوب کا استعمال کیا گیا۔

روسی آبدوز کے دوبارہ زیر آب ہون سے قبل جہاز کے مرلن ہیلی کاپٹر نے اس کو سطح پر دیکھا تھا جس کے بعد آبدوز نیول جہاز سے ٹکرا گئی۔

فلم کے کیمروں نے عملے کو چیختے ہوئے فلمایا ’یہ کیا تھا؟‘ یہ واضح نہیں ہے کہ روسی آبدوز سے جہاز کو کیا نقصان پہنچا ہے لیکن تباہ شدہ سامان کو تبدیل کرنے کے لیے جنگی جہاز کو اسکاٹ لینڈ کی بندرگاہ پر واپس جانا پڑا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button