پشاور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور: خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں سمیت اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے آئے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پشاور، مینگورہ، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، دیر بالا، صوابی، چترال، مہمند، ایبٹ آباد میں محسوس کیے گئے، فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی۔
زلزلہ پیما مرکز سے موصولہ اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کے پہاڑی سلسلے کی طرف تھا جب کہ اس کی گہرائی 180 کلومیٹر تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button