گردوں کی خرابی سے کیسے بچا جائے؟ 11 احتیاطی تدابیر

گردوں کا کام جسم سے فضول مائع اور مادوں کو فلٹر کرکے پیشاب کے ذریعے خارج کرنا ہے۔ جب گردے یہ کام کرنے سے انکار کردیں تو ایسی طبی حالت کو گردوں کی ناکامی (kidney failure) کہا جاتا ہے۔

11 احتیاطی تدابیر ایسی ہیں جنہیں اگر اپنا لیا جائے تو گردوں کی ناکامی سے بچنے کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

1) ہائی بلڈ پریشر اور شوگر: ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے امراض قلبی بیماریوں کے اسباب تو ہیں ہی لیکن ساتھ ساتھ گردوں کی ناکامی کی سب سے بڑی وجوہات ہیں۔
2) صحت بخش وزن: موٹاپا جہاں شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو بڑھاتا ہے وہیں گردوں کی خرابی کا بھی سبب بن سکتا ہے۔

3) صحت بخش غذا کا استعمال: صحت بخش غذا میں وہ تمام خوراکیں آتی ہیں جن میں کولیسٹرول اور شوگر کی مقدار انتہائی کم اور فائبر اور اناج میں زیادہ ہو۔ ایسی غذائیں وزن کو مستحکم رکھنے کا ذریعہ ہیں۔

4) نمک میں کمی: نمک والی خوراک میں زیادتی ہائی بلڈ پریشر کا سبب ہے۔

5) پانی زیادہ پیئں: جسم میں پانی کی کمی dehydration گردوں میں خون کے پہنچنے کی رفتار کو کم کردیتی ہے جس سے گردوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ لہٰذا پانی زیادہ سے زیادہ پینا چاہیے۔

6) شراب نوشی ترک کردیں: الکوحل بھی بلڈ پریشر کو بڑھاتا ہے۔ الکوحل میں کیلوریز کی زیادتی وزن میں تیزی سے اضافہ کرتی ہے۔

7) سگریٹ نوشی: سگریٹ نوشی بھی گردوں میں خون کا بہاؤ کم کردیتی ہے جسکی وجہ سے گردوں کے نقصان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے بشمول ان لوگوں میں بھی جنہیں گردوں کی کوئی بیماری نہیں۔

8) درد ختم کرنے والی ادویات: پین کلر ادویات اگر آپ لے رہے ہیں تو اس کی مقدار سے متعلق ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں کیونکہ پین کلر بھی گردوں میں خون کی رفتار میں کمی کا باعث بن جاتی ہیں جو کہ نقصان دہ ہے۔

9) زیادہ پریشان نہ ہوں: تشویش اور پریشان کُن صورتحال میں خود کو پرسکون رکھیں۔ اس سے بلڈ پریشر کم رہے گا جو کہ گردوں کیلئے اچھا ہے۔

10) ورزش کو معمول بنائیں: ورزش سے کئی فوائد ایک ساتھ حاصل ہوتے ہیں مثلاً تیراکی، بھاگنے یا زیادہ چلنے سے ڈپریشن میں بھی کمی آئے گی، بلڈ پریشر اور شوگر بھی کنٹرول میں رہے گی اور وزن بھی مستحکم رہے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button