عابد علی میں دل کی بیماری تشخیص؛ کرکٹر کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

کراچی: پاکستان کے مایہ ناز ٹیسٹ اوپنر عابد علی میں دل کی بیماری کی تشخیص ہونے کے بعد کرکٹر کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔

عابد علی کو قائد اعظم ٹرافی کے آخری راؤنڈ میں میچ کے تیسرے دن یو بی ایل گراؤنڈ پر خیبرپختونخوا کے خلاف سینڑل پنجاب کی جانب سے بیٹنگ کے دوران سینے میں تکلیف کی شکایت پر فوری طور پر امراض قلب کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان میں ایکیوٹ کرونری سینڈروم کی تشخیص ہونے پر ماہر امراض قلب نے ان کے علاج کی نگرانی کی۔

دریں اثنا ماہرین امراض قلب کا کہنا ہے کہ عابد علی کو تشخیص ہونے والی بیماری میں دل کی ایک شریان بند ہونے کی صورت میں انجیو گرافی کے بعد براہ راست انجوپلاسٹی بھی ہوتی ہے، اگر تینوں شریانیں بند ہوں یا تو بائی پاس کی ضرورت پڑتی ہے۔
مذکورہ طبی رائے کی روشنی میں عابد علی کا مزید کرکٹ کھیلنا کسی خطرے سے کم نہیں ہوگا۔ اس طرح پاکستان کے ایک بہترین کرکٹر سے محروم ہونا قومی کرکٹ کے لیے شدید دھچکہ ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button