بھارت نے پاکستانی سرحد کے قریب روسی ایس 400 میزائل سسٹم نصب کرنا شروع کردیا

نئی دہلی: بھارت نے پنجاب سیکٹر میں روسی ساختہ ایس 400 دفاعی میزائل سسٹم نصب کرنا شروع کر دیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پہلا ایس 400 ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم اسکواڈرن پنجاب سیکٹر میں نصب کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب روس نے بھارت کوایس 400 فضائی دفاعی نظام کی فراہمی شروع کردی ہے جس کا پہلا یونٹ مغربی محاذ کے قریب نصب کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:روسی میزائل سسٹم خریدنے پر جنگی جنون میں مبتلا بھارت مشکل میں پھنس گیا

یہ اعلان روسی فیڈرل سروس فار ملٹری ٹیکنیکل کوآپریشن (ایف ایس ایم ٹی سی) کے ڈائریکٹر دمتری شوگیف نے دبئی ایئر شو میں کیا۔

خیال رہے کہ ایف ایس ایم ٹی سی روسی حکومت کی اہم دفاعی برآمدی تنظیم ہے۔

علاوہ ازیں صنعتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈرن کے پہلا حصہ بھارت پہنچنا شروع ہو چکا ہے اور انہیں ایسی جگہ پر نصب کیا جائے گا جہاں وہ پاکستان اور چینی فضائی حدود کے خطرات کا مقابلہ کر سکے۔

ذرائع کے مطابق میزائل سسٹم کے پرزے ہوائی اور سمندری راستوں سے آرہے ہیں اور انہیں جلد ہی مقررہ جگہوں پر نصب کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے اسکواڈرن کی ترسیل رواں برس کے آخر تک مکمل ہو جائے گی اور اس کی تنصیب کے بعد بھارتی فضائیہ مشرقی محاذ کی جانب توجہ مرکوز کرنا شروع کر دے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button