مسلم لیگ(ن) عدالتوں پر اثرانداز ہونے کی تاریخ رکھتی ہے، وزیراعظم

مسلم لیگ(ن) عدالتوں پر اثرانداز ہونے کی تاریخ رکھتی ہے، وزیراعظم
Spread the love

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عدالتوں پر اثرانداز ہونے کے حوالے سے اپنی تاریخ رکھتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا شمیم کے بیان حلفی کے معاملے پر غور کیا گیا۔

مشیر داخلہ شہزاد اکبر اور بیرسٹر علی ظفر نے معاملے کے قانون نکات پر بریفنگ دی۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ بظاہر لگتا ہے کہ اس پلان کے پیچھے مسلم لیگ ن ہے، بیان حلفی کا مقصد مسلم لیگ ن کے قائدین کے خلاف کیسز کو متنازع بنانا ہے۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے پر توہین عدالت بنتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن عدالتوں پر اثرانداز ہونے کے حوالے سے اپنی تاریخ رکھتی ہے، اس نے ہمیشہ ریاستی اداروں پر حملہ کیا، سیاسی مافیا اپنے کیسز سے بچنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں