سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بڑی مشکل میں پھنس گئے

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کی عمارت پر حملے کے مقدمے میں ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی وفاقی عدالت نے کیپیٹل ہل پر مشتعل افراد کے حملے کی کارروائی سے متعلق دستاویزات کی حوالگی کی منظوری دے دی ہے۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملے سے متعلق فائلز دینے سے انکار کردیا تھا اور وفاقی عدالت میں ان دستاویزات کے اجراء کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا تاہم عدالت نے ان کے خلاف فیصلہ دیدیا۔
وفاقی عدالت سے منظوری کے بعد مذکورہ فائلز کانگریس کی انکوائری کمیٹی کو پیش کی جا سکتی ہیں اور اس طرح ٹرمپ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی راہ بھی ہموار ہونے کا امکان ہے۔

امریکا میں گزشتہ نومبر میں امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست فاش ہوئی تھی اور جو بائیڈن نئے صدر منتخب ہوئے تھے جسے ٹرمپ نے تسلیم نہیں کیا اور اپنی ایک جذباتی تقریر میں فتحیاب امیدوار پر دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔

سابق صدر کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد ان کے حامی بڑی تعداد میں کیپٹیل ہل پہنچ گئے اور اندر داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی، ارکان پارلیمنٹ نے دفاتر اور ڈیسک کے نیچے چھپ کر اپنی جانیں بچائیں۔

اس ہنگامہ آرائی میں 4 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے اور ٹرمپ کے خلاف سینیٹ میں مواخذے کی تحریک بھی پیش ہوئی تھی۔ امریکی انتخابی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button